دہشتگردی کے پیش نظر،سکھر سینٹرل جیل کی سیکیورٹی سخت کردی گئی

Terrorism

Terrorism

دہشت گردوں کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کیلئیسکھرکی سینٹرل جیل ون میں پولیس اہلکاروں نے ریہرسل کی۔ جس میں جوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ سکھر سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کے ممکنہ حملے کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جیل کی حفاظت اے ایس پی سٹی کیحوالے کردی گئی ہے۔ رات گئے سکھر ضلعی پولیس کی بھاری نفری نے اے ایس پی سکھر سٹی کی سربراہی میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی کیلئیریہرسل کی گئی۔ جس میں دو سو سے زائد اہلکاروں اور افسران نے حصہ لیا۔

اس موقع پر اے ایس پی سکھر سٹی مسعود بنگش کا کہنا تھا کہ یہ عمل جیل پر ہونے والے حملوں کے دوران، فوری کارروائی کے دوران، کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ سے بچنے اور سیکورٹی کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ سکھرسینٹرل جیل ون کی سیکیورٹی کے لیے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جیل کی جانب آنے اور جانے والی شاہراں پر پولیس چوکیاں جب کہ جیل کی چھتوں اور اطراف میں چاق و چوبند پولیس کمانڈوز تعینات ہیں اور بکتر بند گاڑیاں گشت کر رہی ہے۔