دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے ،عراقی وزیر اعظم

Nouri al-Maliki

Nouri al-Maliki

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراقی عوام اور فوج کی مدد سے دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرکے دم لیں گے۔

عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے عوامی رضا کار دستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامی عراق و شام داعش کے دہشت گردوں کی شکست یقینی ہے اور عراقی فوج اور عوام دہشت گردوں کو تاریخی سبق سکھا کر عراق سے باہر نکال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سیستانی کے فتوے کے بعد دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور دہشت گردوں کے لئے اب ہلاکت اور فرار کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض عرب ریاستیں دہشت گردوں کی حمایت اور پشت پناہی کررہی ہیں۔