دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ، دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے۔

وزیر اعظم نواز شریف سے پشاور میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پورے عزم سے لڑ رہے ہیں ، شمالی وزیرستان اور کراچی میں آپریشن کے زبردست نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ لڑیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے۔ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے بجلی اور گیس کی قلت جلد دور ہونے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک میں بجلی اور گیس نہ ہو اس کی معیشت کیسے بحال ہوگی؟