ٹیکسٹائل برآمدات 13 ارب ڈالر سے بڑھ گئیں

Textile

Textile

اسلام آباد (جیوڈیسک) توانائی بحران کے باوجود پچھلے مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات تیرہ ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں۔ اسلام آباد وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ کے دوران ٹیکسٹائل ایکسپورٹ پانچ اعشاریہ نو فیصد اضافے سے تیرہ ارب چھ کروڑ ڈالر رہی۔

جو مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ کے دوران بارہ ارب تینتیس کروڑ ڈالر پر موجود تھی تاہم جون کے ماہ میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات چار اعشاریہ تین فیصد کمی سے ایک ارب تیرہ کروڑ ڈالر رہی۔