ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی کا 5 سالہ ریکارڈ طلب

Textile Mills

Textile Mills

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجلی کی پیداوار کیلئے گیس کے غلط استعمال پر منصوبہ بندی کمیشن نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ٹیکسٹائل ملز سے بجلی پیدا کرنے کیلئے گیس کی فراہمی کا پانچ سالہ ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔ منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق حکومت نے گیس کی تقسیم کے فارمولے اور ترجیحات پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیشن نے بجلی کی پیداوار، پلانٹس کی کارکردگی اور نیشنل گرڈز کو بجلی کی دی جانے والی مقدار کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔ کمیشن نے ٹیکسٹائل ملز کے پاور پلانٹس اور آئی پی پیز کے نرخوں میں فرق کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز میں بجلی پیدا کرنے کے لئے دی جانے والی پینتالیس کروڑ کیوبک فٹ گیس آئی پی پیز کو دی جائے۔