تھرپار کر اور کشمور میں غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کامیاب

PPP

PPP

پاکستان (جیوڈیسک) تھرپار کر اور کشمور میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کے حکم پر سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلی پانچ نشستوں پر ری پولنگ ہوئی ۔ پولنگ کے بعد غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تھرپارکر میں این اے دو سو انتیس سے پیپلزپارٹی کے فقیر شیر محمد بلالانی نے ارباب گروپ کے ارباب توگاچی نے فواد رزاق کو شکست دی۔

این اے دو سو تیس پیپلزپارٹی کے نور محمد شاہ جیلانی نے تحریک انصاف کے مخدوم شاہ محمود قریشی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ پی ایس باسٹھ ننگر پارکر سے پیپلز پارٹی کے مخدوم خلیل الزماں نے ارباب گروپ کے ارباب انور جبار کو شکست دی۔

پی ایس تریسٹھ چھاچھرو سے پیپلزپارٹی کے دوست علی راہموں نے کامیابی حاصل کی۔ پی ایس سترہ کشمور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عابد علی سومرانی نے کامیابی حاصل کی۔ جے یو آئی کے امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔