تھر: کچھ علاقے اب بھی حکومتی امداد سے محروم، فوجی جوان داد رسی میں مصروف

Tharparkar People

Tharparkar People

تھر (جیوڈیسک) تھر کے دور دراز اور کچے کے علاقوں میں صرف آرمی ہی امداد لے کر پہنچی۔ کور کمانڈ ر اور جی او سی حیدر آباد امدادی کار روائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

حکومت اور دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے تھر کے شہروں اور اس کو نواحی علاقوں میں تو امداد دی جا رہی ہے لیکن دور دراز علاقے آج بھی امداد سے محروم ہیں جنہیں پاکستان آرمی امداد پہنچا رہی ہے۔

علاقے کے لوگ اس بات کا برملا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ کھینسر سرحدی علاقہ ہے جہاں آرمی کی جانب سے طبی امداد اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

میٹھڑی چارن تک پہنچنے کے لئے پاکستان آرمی کو بھی شدید مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے لیکن ووٹ حاصل کرنے والوں کی بجائے اس علاقے میں کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل سجاد غنی اور جی او سی حیدر آباد میجر جنرل انعام الحق پہنچے اور متاثرین کی داد رسی کی۔ کور کمانڈر نے بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔