ٹھٹہ سے شیرازی برادارن کی اجارہ داری ختم کریں گے،اویس مظف

Muzzaffar Tappi

Muzzaffar Tappi

ٹھٹہ(جیوڈیسک) سے پیپلز پارٹی کے سندھ اسمبلی کے امیدوار اویس مظفر کا کہنا ہیکہ ٹھٹہ سے جلد شیرازی برادران کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔ اویس مظفر نے سندھ اسمبلی کے حلقہ 88 میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔

ٹھٹھہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اویس مظفر کا کہنا تھا کہ کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی طاقت عوام ہے۔ اویس مظفر کا کہنا تھا کہ شیرازی برادران نے ٹھٹھہ کی عوام کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی ہے اور اب وقت دور نہیں جب ٹھٹھہ کی عوام پر سے شیرازی برادران کی اجارہ داری ختم کردیں گے۔