ٹھٹھہ کے شیرازی برادران نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ دیا

People party

People party

ٹھٹھہ(جیوڈیسک)سندھ میں الیکشن سے پہلے پیپلز پارٹی کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔ ضلع ٹھٹھہ کے شیرازی برادران نے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر قومی اور صوبائی اسمبلی کی سات سیٹوں پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

شیرازی برادران گزشتہ دو دہائیوں سے مقامی سیاست پر اثرانداز ہوتا ہے۔ بے نظیر کی شہادت کے بعد 2008 کے انتخابات میں بھی انہوں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اور یہ الیکشن انہوں نے ق لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑا تھا۔

جس کے بعد انہوں نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ شیرازی برادران نے پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم پر نظرانداز کئے جانے پر پارٹی چھوڑ کر آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔