قومی ایئرلائن : طیاروں کی کمی کی وجہ سے فضائی آپریشن شدید بدنظمی کا شکار

National Airline

National Airline

کراچی(جیوڈیسک)قومی ایئرلائن کو طیاروں کی کمی کی وجہ سے فضائی آپریشن شدید بدنظمی کا شکار،چونتیس طیاروں کے فلیٹ میں سے اکیس طیارے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیشتر طیارے پرزہ جات نہ ہونے کی وجہ سے گراونڈ کردیئے گئے ہیں۔ طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث اندرون و بیرون ملک جانیوالی پروازیں تین سے آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہور ہی ہیں۔

کراچی سے لاہور جانیوالی پی کے 306 نو گھنٹے تاخیر کے بعد اللصبح لاہور کیلئے روانہ ہوئی۔ جبکہ اسی پرواز کو لاہور سے نیو یارک جانا تھا جو کہ چار گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔کراچی سے بمبئی جانیوالی پرواز پی کے 274 دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ جبکہ ڈھاکا جانیوالی پرواز266 طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی ایئرلائن کے طیاروں کی انسپیکشن شروع کردی گئی ہے۔ یورپ اور امریکہ جانیوالی پروازوں کو مکمل طور پر جانچ کرنے کے بعد اڑان کی اجازت دی جاری ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے غیر ضروری طور پر انسپیکشن کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے۔ اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔