وزیراعظم سمیت 156 ارکان نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف سمیت 156 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، وزیر اعظم نے 9 اکتوبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی مہلت مانگی تھی الیکشن کمیشن کے مطابق وزیر اعظم نے اب تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

اب تک 1013 اراکین اسمبلی کے اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکی ہیں۔ سینٹ کے 95 اور قومی اسمبلی کے 304 اراکین نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ پنجاب اسمبلی کے 335 ،سندھ اسمبلی کے 148، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 76 اور بلوچستان اسمبلی کے 55 اراکین نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔