مسلح افواج کے کردار کی ادائیگی کا وقت آگیا ہے عمران چنگیزی

کراچی : پاکستان دنیا کی اس ناکام ترین ریاست میں تبدیل ہوچکا ہے جہاں نہ صرف لاقانونیت بد امنی دہشت گردی جرائم استحصال’ ظلم اور زیادتی عام ہے بلکہ ہوس زر طمع و لالچ اور ہوس اختیار واقتدار کے عفریت نے جذبہ حب الوطنی کو بھی ہڑپ کرلیا ہے اور سیاسی زعماء وقائدین سمیت آج وہ بھی لوگ ملک دشمنوں کے ہاتھوں اپنا ضمیر و ایمان فروخت کررہے ہیں کل تک جن کے کردار کی گواہی دی جاتی تھی۔

روشن پاکستان پارٹی (محب وطن ) کے مستعفی انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے کہا ہے کہ سیاست چونکہ دولت کمانے کا آسان و تیز رفتار ترین ذریعہ بن چکی ہے اسلئے ہر اہل و نااہل عوام دشمن اور ضمیر فروش سیاست کی راہ اپنا رہا ہے اور سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کیلئے ان ملک دشمنوں اور مجرموں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہیں۔

جس کی وجہ سے عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کچھ بھی محفوظ نہیں ہے اسلئے اب وقت آگیا ہے کہ مسلح افواج سلامتی و تحفظ وطن کی خاطر اپنا کردار ادا کریں اور وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھال کر پاکستان و عوام کو سیاست کے بِل میں پلنے والے اَجگروں سے محفوظ بنائیں۔