دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کشمیریوں سے جدا نہیں کر سکتی، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پانچ اگست سے کشمیر میں قیامت برپا ہے لیکن ان کے لبوں پر ایک ہی نعرہ ہوتا ہے کہ “پاکستان ہمارا ہے”۔

کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ کشمیر ہم ہار گئے تو چناب، ستلج اور راوی میں پانی نہیں ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج لاکھوں کی تعداد میں ہم کشمیریوں کی حمایت میں اسلام آباد میں کھڑے ہیں۔ پاکستانی عوام نے مایوسیوں اور ناامیدی کے اس دور میں مارچ میں شرکت کرکے امید کی شمع روش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے طویل ترین محاصرہ کشمیریوں کا جاری ہے۔ پانچ اگست سے آج تک کشمیر کا ہر گلی اور کوچہ کربلا بن چکا ہے۔ اس وقت ہزاروں کشمیری نوجوان بھارت کی جیلوں میں قید ہیں۔ ہزاروں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ پانچ اگست کا واقعہ اچانک نہیں ہوا، یہ مودی کے منشور کا حصہ تھا۔ مودی کے تین وعدے تھے، بابری مسجد کی جگہ مندر بنانا، مقبوضہ کشمیر کو ختم کرکے بھارت کا حصہ بنانا، اب وہ کہتا ہے کہ اکھنڈ بھارت بھی کرکے دکھاؤں گا۔