سوچیں ……. پھر سوچیں …….. تب ووٹ کا حق استعمال کریں

Election

Election

محترم قارئین !الیکشن 2013 ء کا وقت جوں جوں قریب آتا جا رہا ہے ۔ سیاسی کھیل میں تیزی کا سماں دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ایک طرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے با رے سوچا جا رہا ہے ۔بلکہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے تو سپریم کورٹ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکو ووٹ کا حق دینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

عوامی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اس نقطہ کی طرف توجہ دی جا ئے تو معلوم ہو تا ہے کہ اگر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جا ئے تو اس کا فا ئدہ تحریک انصاف کو بہت زیادہ ہو گا ۔ اور اس کے علا وہ جو سعودی عرب مقیم پاکستانی ہیں ان کا رجحان زیادہ ن لیگ کی طرف ہو گا اور اس سے ن لیگ کو بھی فا ئدہ حاصل ہو گا۔

کیو نکہ ن لیگ کی قیادت کے تعلقات سعودی حکو مت سے بہت اچھے ہیں ۔ اور یہاں مقیم پاکستا نی اپنے فا ئدے کو مدنظر رکھتے ہو ئے ووٹ ن لیگ کے کو رٹ میں ڈالیں گے ۔

اور اس وقت تقریباْ سترہ لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں روزگار کی غرض سے مقیم ہے ۔عام انتخابات کے حوالے سے سیکو رٹی پلان کو بھی ترتیب دے دیا گیا ہے ۔ کیو نکہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل اشفاق کیا نی کی زیر صدارت فارمیشن کما نڈرز کا اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کے موقع پر سیکو رٹی پلان کو منظور کیا گیا۔

مو جودہ حالات کے پیش نظر آرمی کا سیکو رٹی کو سنبھالنا بے حد ضروری ہے کیو نکہ حالات کا تقاضا تو یہ ہے کہ کہیں بھی سیکو رٹی رسک نہ لیا جا ئے ۔ پر امن اور منصفانہ انتخابات کے لئے آرمی سیکورٹی فراہمی ایک اچھا عمل ہو گا۔بات کر تے ہیں .

PML-N

PML-N

ضلع چکوال کی سیاسی ڈائری کی جس کا منظر نامہ بہت گرما یہ ہوا ہے ۔ ایک طرف حلقہ این اے ساٹھ سے ن لیگ کے امیدوار اور سابق ایم این اے چوہدری ایاز امیر کے کا غذات نامزدگی مسترد کر دے گئے تھے جس کے بعد اپیل میں ان کو پھر بحال کر دیا گیا ۔ اور ریٹرننگ آفیسر چکوال کا حکم کالعدم ہو گیا۔ عوامی و سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر چوہدری ایاز امیر کے کا غذات کو منظور نہ کیا جا تا تو اس سے ن لیگ کو بہت بڑا سیا سی دھچکہ لگتا۔

کیو نکہ ایاز امیر کی سیاسی پو زیشن ضلع چکوال میں بظاہر مضبوط ہے گو کہ مخالفین کا پروپگنڈا بھی عروج کی آخری حدوں کو چھو رہا ہے لیکن ن لیگ کا ووٹر ابھی بھی ایاز امیر کے ساتھ کھڑا دیکھا ئی دیتا ہے ۔ اور چو ہدری ایاز امیر حلقہ این اے ساٹھ سے ضلع چکوال کے مضبوط ترین امیدوار ہیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ حلقہ این اے اکسٹھ پر سردار فیض ٹمن بھی اہمیت اختیار کر تے جا رہے ہیں کیو نکہ وہ خود الیکشن نہیں لڑ رہے لیکن ان کا ووٹ بنک اور ان کے سپوٹر ز ان کے فیصلے کے انتظار میں ہیں ۔ کیو نکہ تحریک انصاف کے رہنما ء سردار منصور حیات ٹمن اور ق لیگ کے رہنما ء حافظ عمار یا سر بھی ملا قات کر چکے ہیں اور سردار ممتاز خان ٹمن کی بھی تفصیلی میٹنگ سردار محمد فیض ٹمن سے ہو چکی ہے۔

لیکن سردار محمد فیض ٹمن کی طرف سے ابھی تک کو ئی حتمی فیصلہ نہیں آیا کہ وہ کس کی سپورٹ کر یں گے ۔ عوامی و سیاسی حلقوں کی پیشن گو ئی کے مطابق زیادی چانس یہ دیکھا ئی دیتا ہے کہ سردار محمد فیض ٹمن تحریک انصاف کے امیدوار کی سپورٹ کریں گے ۔ لیکن سردار محمد فیض ٹمن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار ممتاز کی کو ششیں رنگ لے آئیں گی اور وہ ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کریں گے ۔

All Parties

All Parties

اس حوالے سے اب سردار محمد فیض ٹمن کا فیصلہ بھی کافی اہم ہے ۔تمام سیاسی پارٹیوں کے سیاسی گراف کا اگر اندازہ لگا یا جا ئے تو معلوم ہو تا ہے کہ الیکشن کا میدان خوب سجے گا۔

کیو نکہ تحریک انصاف کے امیدوار سردار منصورحیا ت ٹمن بھی کمزور امیدوار نہیں رہے اور اسی طرح ق لیگ کے چوہدری پر ویز الہی کی پوزیشن بھی بہتر ہے ۔جبکہ ن لیگ کا امیدوار قدرے کمزور ہے لیکن مقابلہ پھر بھی بہت جچے گا ۔ اور ن لیگ کا ووٹ تحریک انصاف کے رہنما ء منصور حیا ت ٹمن کے کورٹ میں داخل ہو نے کے بہت زیادہ چانس دیکھا ئی دیتے ہیں اور اس سے ن لیگ کو نقصان کا بھی اندیشہ ہے اور جس کا بہت واضع فا ئدہ ق لیگ کے امیدوار کو پہنچے گا۔

قارئین ! الیکشن قریب ہیں اور آپ کا فیصلہ ہی آپ کو کا میابی کی سیڑھی پر لے جا سکتاہے ۔ کیو نکہ عوام کی کا میا بی تب ہو تی ہے جب وہ ایسے حکمران کا چنا ؤ عمل میں لا نے میں کا میاب ہو جا ئیں ۔ جس کی وجہ سے عوام کے مسائل کا مداوہ ہو سکے ۔ اور اب وقت ہے سوچیں بار با ر وؤسوچیں اور پھر ووٹ کا حق استعمال کریں اور ایسا حق نہ استعمال کریں کہ آپ کو بعد میں پچھتا نا پڑے ۔ اس بعد کے پچھتا وے سے بچنے کے لئے ووٹ کا جو امیدوار حق دار ہو اس کو دیں ۔ اللہ ہم سب کا حا می و نا صر ہوا۔ اٰمین۔
تحریر : ملک عامر نواز
00966-540715150
aamir.malik26@yahoo.com