تلہ گنگ شہر سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان تھوہا محرم خان میں واقع ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

چکوال : تلہ گنگ شہر سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان تھوہا محرم خان میں واقع ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ مقامی غوطہ خوروں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد لاشیں باہر نکال لیں۔ تلہ گنگ شہر کے رہائشی ٹیکنیکل کالج کا 22 سالہ لیکچرار اسد محمود ولد شفقت محمود ساکن بلال آباد۔

اپنے دو سٹوڈنٹس 18 سالہ باسط شہزاد ولد شہزاد طفیل ساکن ڈھیر مونڈ اور 18 سالہ ظہیر اسلم ولد محمد اسلم ساکن محلہ جھاٹلہ تلہ گنگ سوموار کے روز دن گیارہ بجے اپنے دیگر گیارہ دوستوں کے ہمراہ تھوہا محرم خان کی ڈھوک کنڈ گئے۔

جہاں واقع ڈیم سے آبشار کی صورت میں گرنے والے پانی کی جگہ نہانے لگے ۔اسی دوران اسد محمود ،باسط شہزاد اور شہزاد طفیل اچانک گہرائی کی جانب چلے گئے جہاں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر قریبی گائوں کے غوطہ خور بھی موقع پر پہنچ گئے اور کافی تگ و دو کے بعد تینوں کی نعشیں نکال لیں۔