دھمکی کے بعد ایرانی صدر نے وزیر صنعت و تجارت کو برطرف کر دیا

Hassan Rohani

Hassan Rohani

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے صنعت، تجارت اور کان کنی کے وزیر رضا رحمانی کو برطرف کرکے حسین مدرس خیابانی کو نیا وزیر وزیر صنعت معدنیات مقرر کیا ہے۔

صدر حسن روحانی نے نئے وزیر صنعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاروں کی مارکیٹنگ کا نظم ونسق بھی سنھبالیں اور ایران میں مقامی سطح پر گاڑیوں کی پیداوار میں حائل رکاوٹیں دور کریں۔ قومی صنعت کو فروغ دیں تیل کے علاوہ دوسری برآمدات پرتوجہ مرکوز کریں۔ صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومتی اداروں اور وہیکل سازی کے نجی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے نجی شعبے کے ماہرین کی صلاحیتوں اور آرا کو استعمال کریں۔

دوسری جانب برطرف وزیر صنعت وتجارت رضا رحمانی نے کہا ہے کہ چھ مئی کو صدر کے پرنسپل سیکرٹری محمود واعظی نے دھمکی دی کہ اگر پارلیمنٹ وزارت تجارت کی تشکیل پرمتفق نہیں ہوتی تو آپ کو فورا استعفیٰ دینا ہوگا۔

صدر حسن روحانی کو لکھے ایک مکتوب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے وزارت تجارت کی عدم تشکیل کا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ پارلیمنٹ کے ایسے کسی فیصلے کے جواب دہ ہیں۔ حکومت نے پارلیمنٹ میں ایک درخواست دی تھی جس میں وزارت صنعت اور تجارت کو الگ لگ کرنے کی سفارش کی گئی تھی مگر پارلیمنٹ نے یہ درخواست منظور نہیں کی۔