ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں نوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کو مزار قائد پر جلسے میں لاکھوں کارکن شرکت کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے کندھوں پر جنازے اٹھائے لیکن ڈرنا نہیں سیکھا۔ جیالے کل بھی ثابت قدم تھے، ہیں اور رہیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام اپنے روشن مستقبل کے لئے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مرسوں، مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے نعرے بھی لگوائے۔ اجلاس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ سانحہ کار ساز میں جاں بحق ہونے والوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔