ٹی ایل پی نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کیلئے کارکنان کو دعوت عام دیدی

Saad Rizvi

Saad Rizvi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) تحریک لبیک نے سعد رضوی کی دعوت ولیمہ کے لیےکارکنان کو دعوت عام دے دی۔
ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے

ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعدرضوی نکاح کے لیے قریبی ساتھیوں اوراہل خانہ کے ہمراہ نکہ کلاں اٹک روانہ ہوگئے ہیں اور انتظامیہ نے سعد رضوی کے ولیمے کے لیے سبزہ زار گراؤنڈ میں تقریب کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ سعد رضوی کی دعوت ولیمہ اتوار 6 فروری دوپہر ایک بزے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی جس کے لیے کارڈ تقسیم کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک لیبک نے سعدرضوی کی دعوت ولیمہ کے لیے کارکنان کو دعوت عام بھی دی ہے۔