آج کا دن پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی لے کر طلوع ہو گا

ملکہ (عمر فا رو ق اعوان سے )آج کا دن پاکستان مسلملیگن کی کامیابی لے کر طلوع ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار پا کستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملکہ کے صدر ملک اشفاق بٹر نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔اُنہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن پورے ملک مین کلین سویپ کرے گی ۔ اُنہوں نے کہا آج کے دن شیر کی فتح سے لوگوں کے چہروں پر مایوسیوں کے سائے ٹل جائیں گے ہر طرف شیر کے جیت کی خوشیاں ہونگی ۔ملک دشمن عناصر اس دن منہ چھپاتے پھر رہے ہونگے۔

آج کا دن ایک تاریخ ساز دن ہو گا جس روز زمین کے خداؤں کا کفر ٹوٹ جائے گا اور غیور عوام کی فتح ہو گی انہوں نے کہا کہ آج وہ لوگ میدان میں ہیں جنہوں نے ملک و قوم کو ایک کھلونا سمجھ کر استعمال کیا اور جو ملک پاکستان بننے کے حق میں پیش تھے سب یکساں ہو کر مسلم لیگ ن کے شیر کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر اک روشن پاکستان میں لیکر جائے گی۔ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں ان کو ہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اُنہو ں نے کہا کہ میں یہ بات چیلنج سے کہتا ہو ں کے ملکہ پولنگ سٹیشن سے شیر جیتے کا اور یہ گیڈر بھاگ جائیں گے۔