آج کراچی، حیدرآباد، سکھر ڈویژن، پنجاب اور کشمیر میں بارش متوقع

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) آج کراچی، حیدرآباد اور سکھر ڈویژنز میں بارش کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔مون سون نے آخرکار گرمی سے جلتی ہوئی سندھ دھرتی کا رخ کرہی لیا۔ گزشتہ روز سے کراچی، بدین، تھرپارکر، حیدرآباد، دادو اور میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کاسلسلہ جاری ہے۔

ابر رحمت برسنے پر گرمی کے ستائے شہریوں نے جہاں سکھ کا سانس لیاوہیں واپڈا نے ان سے خوشیاں چھین لیں، بارش ہوتے ہی مختلف اضلاع میں بجلی غائب ہو گئی، کئی علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم سندھ میں کراچی۔

حیدرآباد اور سکھر ڈویژنز، شمال مشرقی پنجاب، مکران اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ تیزبارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سندھ کے علاقے مٹھی میں 38 ملی میٹر ہوئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔