آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

Islamabad Dry Season

Islamabad Dry Season

اسلام آباد(جیوڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔

اتوار کے روز اسلام آباد ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ، سرگودھا ڈویژن، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 87 ملی میٹر جبکہ دیر میں 55،مالم جبہ میں 54، کوہاٹ میں 50 اور پشاور میں 46 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔ ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت میرپور خاص میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔