آج کا دن دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کے نام

Suffering Humanity

Suffering Humanity

دنیا بھر میں امدادی کارکن اپنی جان پر کھیل کر خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ اس حوالے سے ان افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آج دنیا بھر میں ”ورلڈ ہیومینیٹیرین” ڈے منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں 19 اگست کا دن انسانی ہمدردی میں کام کرنے والے امدادی کارکنوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے 2009 میں اقوام متحدہ میں ایک قرارداد منظور کی گئی اور 19 اگست کا دن امدادی کارکنان کے لیے مختص کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے لیے 30 سال تک کام کرنے والے کارکن سرجیو وائرا ڈی میلو کی خدمات کے اعتراف میں منایا جاتا ہے۔ سرجیو وائرا ڈی میلو عراق میں اقوام متحدہ کے اکیس دیگر کارکنان کے ساتھ بم دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ دنیا بھر میں اس حوالے سے مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رواں برس اقوام متحدہ ‘ دی ورلڈ نیڈ مور ‘ کے نام سے ایک نیا پراجیکٹ شروع کرے گی جس کا مقصد انسانی ہمدردی میں کام کرنے والے ان افراد کے لیے مزید اقدامات کرنا ہے۔