آج سندھ اور پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا امکان

Punjab Rain

Punjab Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج سند ھ اور پنجاب کے کچھ علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ملک بھر میں وقفے وقفے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ میں میر پور خاص، نواب شاہ ، بدین، حیدرآباد ، تھرپارکر اور دیگر شہروں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے گرمی کا زور کم کردیا۔

بلوچستان میں جعفر آباد، نصیر آباد، سبی، دالبندین اور اور دیگر میدانی علاقے اب بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مری میں 15 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔

گجرات اور پڈعیدن میں 14 ، نواب شاہ میں 7 اور مظفرآباد میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات نے آج مشرقی سندھ ، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، ہزارہ، کوہاٹ، مکران اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔