دورہ یورپ کیلئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز آئندہ ہفتے ہوں گے

Junior hockey team

Junior hockey team

لاہور(جیوڈیسک)دورہ یورپ کیلئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز آئندہ ہفتے ہوں گے، تین ملکوں کے دوروں پر جونیئر ٹیم آٹھ میچز کھیلے گی۔پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ رانامجاہد نے کو بتایا کہ دورہ یورپ کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہوں گے۔

جس کے بعد 18رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا، پی ایچ ایف کے چار سالہ دور میں جونیئر ٹیم پہلی بار یورپ کا دورہ کررہی ہے جہاں وہ ہالینڈ، اور جرمنی میں تین تین ، جبکہ بلجیم میں دو میچز کی سیریز کھیلے گی، دورہ یورپ جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے،جو رواں سال دسمبر میں بھارت میں ہوگا۔