دورہ برطانیہ کے پہلے پریکٹس میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست

UK - Pakistan

UK – Pakistan

لندن (جیوڈیسک) دورہ برطانیہ کے پہلے ہی میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو شکست ہو گئی، انگلینڈ ویمنز اکیڈمی نے پاکستان کو پریکٹس ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹ سے ہرا دیا۔ لف برو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 100 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے، ناہیدہ خان 20 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہیں، جواب میں انگلش ٹیم نے ہدف 1 وکٹ پر 19 اوور زمیں حاصل کر لیا۔

کپتان ٹیمی بیومونٹ نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی، فران ولسن 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، انگلش ویمنز اکیڈمی اور پاکستان کے درمیان پریکٹس ون ڈے میچ ہفتے کو ہو گا۔