دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان بدھ کو کئے جانیکا امکان

Team

Team

کراچی (جیوڈیسک) دورہ ویسٹ انڈیر کیلئے ٹیم کے انتخاب کے لئے سلیکٹرز لاہور میں جمع ہو گئے ہیں تاہم ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا باضابطہ اعلان بدھ کو کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق چیمپینز ٹرافی کی ٹیم سے 5 کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

جن میں عمران فرحت، شعیب ملک، کامران اکمل، عبدالرحمان اور احسان عادل کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کا کامران اکمل کی جگہ لینے کا امکان ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نائب کپتان محمد حفیظ کو ایک اور موقع دئیے جانے کاامکان ہے، جبکہ شاہد خان آفریدی، عمر اکمل، حارث سہیل اور احمد شہزاد کی ٹیم میں واپسی کے امکانات ہیں۔