ٹورنامنٹ میں اندرون سندھ کے علاوہ محکمہ جاتی ٹیمیں اور کراچی کی معروف فٹ بال کلب حصہ لیں گے

کراچی : ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام پہلا آل سندھ ینگ آزاد گولڈن جوبلی فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 17مئی 2013ء سے ابراہیم فٹ بال گرائونڈ کورنگی کے سبزہ زار میں ہوگا ۔ٹورنامنٹ میں اندرون سندھ ،کراچی کی محکمہ جاتی ٹیموں کے علاوہ کراچی کے پانچوں ڈسٹرکٹ کی معروف فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

ٹورنامنٹ دو حصوں پر مشتمل ہوگا ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد رمضان پیر جی کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں 64معروف فٹ بال کلب کے درمیان میچ کھیلے جائیں گے ۔اس ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ حق پرست اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ NA-254شیخ محمد افضل (خالد عمر بھائی ) ہونگے۔

جبکہ میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر محمد افضل انجام دینگے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور کیشن انعامات دیئے جائیں گے ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند فٹ بال ٹیمیں ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد رمضان پیرجی سے موبائل نمبر0334-32218630پر رابطہ کریں۔