سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید پاکستانی اریب کی میت کراچی پہنچا دی گئی

 Areeb

Areeb

کراچی (جیوڈیسک) سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانی نوجوان اریب کی میت نیوزی لینڈ سے کراچی پہنچا دی گئی۔

نیوزی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کے نمائندے اریب کی میت کے ہمراہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں اریب کے والد پہلے سے موجود ہیں۔

حکام نے اریب کی میت والد کے سپرد کی جس کے بعد وہ اسے لے کر گھر روانہ ہوگئے، شہید اریب کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین سخی حسن قبرستان میں ہوگی۔

یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد پر دہشت گرد کی فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 48 زخمی ہوگئے تھے، شہید افراد میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے جن میں سے 8 کی تدفین نیوزی لینڈ میں ہی کی گئی ہے۔