شفاف اور آزادانہ انتخابات کی تیاری مکمل کر لی،چیف الیکشن کمشنر

Chief Election Commissioner

Chief Election Commissioner

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شفاف اور آزادانہ انتخابات کی تیاری مکمل کر لی ہے ،اسلام آباد میں اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کو یقینی بنانا حکومت کا کام ہ۔

سپریم کورٹ نے بھی حکومت کو امن کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔تاہم حکومت اور تمام سیکیورٹی کے ذمہ داران نے الیکشن کمیشن کو امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے کی یقین دہانی کر ائی ہے۔فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال اچھی رہی تو ہمشفاف اور آزادانہ انتخابات کرانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔