پگڑی انتخاب ہو سکتی ہے تو حجاب کیوں نہیں؟ سونم کپور

Sonam Kapoor

Sonam Kapoor

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھارت میں حجاب پر پابندی کے معاملے پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پگڑی انتخاب ہوسکتی ہے تو حجاب کیوں نہیں۔

بھارت میں کرناٹک کے کالج میں باحجاب مسلم طالبہ کو ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ہراساں کرنے اور تعلیمی اداروں میں طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دینی چاہئے یا نہیں اس معاملے پر اداکارہ سونم کپور نے بھی اپنی رائے دی ہے۔

سونم کپور نے حجاب کی حمایت کرتے ہوئے انتہاپسندوں کے سامنے نہایت منفرد انداز میں سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پگڑی پہنے ہوئے ایک سکھ مرد اور حجاب میں ملبوس ایک خاتون کی تصویر شیئر کی اور سوال پوچھا کہ اگر پگڑی انتخاب ہوسکتی ہے تو حجاب کیوں نہیں؟

یاد رہے کہ گزشتہ روز کنگنارناوت نے بھی حجاب کرنے والی طالبہ پر طنز کیا تھا جس پر شبانہ اعظمی نے انہیں بھرپور جواب دیا تھا۔