دوسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 233 کا ہدف

West Indies - Pakistan

West Indies – Pakistan

گیانا (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گیانا پرویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان کالی آندھی نے پاکستان کو جیت کے لیے 233 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس سے قبل گرین شرٹس قائد مصباح الحق نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈین قائد وائن براوو کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جس پر ویسٹ انڈیز نے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 232رنز بنائے۔جس میں ڈیرن براوو 54 ،کپتان وائن براوو 43،چارلس 31 اور پولارڈ 30 قابل ذکر بیٹسمین تھے۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفرید ی نے آج بھی شاندار بولنگ اور دو وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ سعید اجمل نے دو اور محمد عرفان اور اسد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔