امریکا کا بھارت کے ایشیائی ممالک سے معاشی روابط کا خیر مقدم

Joe Biden

Joe Biden

نئی دہلی (جیوڈیسک) امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے امریکا بھارت کے ایشیائی ممالک سے معاشی روابط کا خیر مقدم کرتا ہے۔ دارالحکومت نئی دلی میں نائب صدر حامد انصاری کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے بھارت کے مشرقی ممالک کی معیشتوں کے ساتھ تعاون کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مشرق کی جانب دیکھتا ہے۔

امریکا مغرب کی جانب، پیسفک خطے کے ممالک سے معاشی روابط بڑھانے کا خواہشمند ہے۔امریکی نائب صدر نے بھارتی صدر پرناب مکھر جی، وزیرِاعظم من موہن سنگھ اور اپوزیشن جماعت بی جے پی کی رہنما سشما سوراج سے بھی ملاقات کی۔