امریکی وزیر خارجہ جان کیری رواں ماہ کے دوران پاکستان کا دورہ کرینگے

John Kerry

John Kerry

پاکستان (جیوڈیسک) جان کیری دورہ پاکستان میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کرینگے جس میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان میں مصالحتی عمل اور خطے میں دہشتگردی اور اس سے لڑی جانے والی جنگ پر تباد لہ خیال کیا جائیگا۔

جان کیری کا بطور وزیر خارجہ یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم نواز شریف امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کیلئے ہر طرح کی حمایت کا اعادہ کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات میں ڈرون حملے کے معاملات بھی زیر غور آسکتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ میں معمول کی بریفنگ کے دوران نائب ترجمان مری ہارف نے کہا کہ جان کیری جولائی کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں بہت سے اہم معاملات پر گفتگو کرینگے۔ جیمز ڈوبنز کے دورہ پاکستان کے متعلق مری ہارف نے کہا کہ وہ اس بارے میں پہلے سے کوئی اعلان نہیں کرسکتیں۔