امریکا پاکستان کیلئے 1.6 ارب ڈالرز امداد جاری کرے گا

Dollars

Dollars

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے لئے ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالرز کی امدادی رقم جاری کرے گا۔

محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے کہا اس میں ایک ارب اڑتیس کروڑ ڈالرز کی فوجی جبکہ چھبیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی سویلین امداد شامل ہے۔

انہوں نے کہا کانگریس سے اگلے بجٹ میں پاکستان کے لئے ایک اعشاریہ ایک چھ ارب ڈالر کی امدادی کی منظوری دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ نائب ترجمان کا کہنا تھا سال 2009 سے رکی ہوئی رقم بھی جلد ریلیز کی جائے گی۔