عرب امارات نے اشرف غنی کی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں: طالبان کا دعوی

Ahmadullah Wasiq

Ahmadullah Wasiq

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کی طالبان حکومت کا دعوی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سابق صدر اشرف غنی اور بعض دیگر سابقہ شخصیات کی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے۔

طالبان کی عبوری حکومت کے نائب ترجمان احمداللہ واسق نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم اشرف غنی،سلامتی کے سابق مشیر حمداللہ محیب اور صوبہ بلخ کے سابق گورنر عطا محمد نور کی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی گئی ہیں۔

البتہ نائب ترجمان اور نہ ہی اماراتی حکام نے اس بارے میں تفصیل بتائی ہے ۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سابق صدر اشرف غنی اور دیگر اعلی حکام ملک سے فرار ہو کر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے تھے جس کے بعد طالبان نے ملک چھوڑنے والے تمام مخالفین کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا تھا ۔

متحدہ عرب امارات نے بھی کابل میں اپنا سفارت خانہ حال ہی میں دوبارہ سے کھول دیا ہے۔