برطانوی فوج کی جیمز بونڈ اسٹائل ملٹری بوٹ 1 لاکھ 70 ہزار پانڈ میں نیلام

James Bond Boat

James Bond Boat

لندن (جیوڈیسک) این جی ٹیبرطانوی کانٹی ہمپشائر میں نیلامی کے لیے پیش کی گئی برطانوی فوج کی جیمز بونڈ اسٹائل ملٹری بوٹ 1 لاکھ 70 ہزار پانڈ میں نیلام کردی گئی۔ بگاٹی ویرون آف دی سیز کے نام سے مشہور XSMG ورلڈ نامی دنیا کی سب سے تیز رفتار ملٹری کشتی15 لاکھ (1 اعشاریہ5 ) پانڈکی لاگت سے تیار کی گئی تھی تاہم یہ اپنے اصل قیمت سے کئی گنا کم قیمت پر فروخت ہوئی۔کیولر اور کاربن فائبر میٹریل سے ڈیزائن کی گئی اس کشتی میں 1600 ہارس بریک پاورپیدا کرنے والے دو انجن نصب ہیں جسکے تحت یہ سمندر میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سمندری قزاقوں کو پکڑنے کے لیے برطانوی میرینز کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی اس جدید ٹیکنالوجی کی حامل کشتی میں ریموٹ کنٹرول مشین گن بھی نصب کی گئی تھی۔ 48 فٹ بڑی XSMG ورلڈ بیک وقت 12 مسافروں کیساتھ 1 ہزار میل تک کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کشتی کی کامیاب بولی لگانے والے شخص کو اب ناصرف اس پر موجود میرینز کا 4 ہزار پاند قرضہ بھی ادا کرنے ہوگا بلکہ ادھار پر موجود اسکے دونوں ٹربو چارج انجنز کے لیے بھی سپلائرز سے بھا تا کرنے پڑیں گے۔