برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ آج اسلام آباد پہنچیں گے

Foreign Minister William Hague

Foreign Minister William Hague

اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ دو روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ دو روزہ دورے میں ولیم ہیگ وزیر اعظم نواز شریف سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاک برطانیہ تعلقات، سٹریٹجک مذاکرات اور افغان مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات کا ایجنڈہ طے کر لیا گیا ہے۔ ملاقات میں برطانیہ اور پاکستان میں قتل اور سنگین وارداتوں کے ملزموں کی حوالگی زیر بحث آئے گی۔ برطانیہ میں قتل کی 8 وارداتوں کے ملزم سلمان سے متعلق بھی بات ہو گی۔