برطانوی وزیراعظم 29 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے

David Cameron

David Cameron

اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون 29 جون کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دو روزہ دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

جن میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون طلبہ اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ وہ اسلام آباد میں شکر پڑیاں کا دورہ بھی کرینگے۔