برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ

British Prime Minister

British Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون پاکستان کادو روزہ دورہ مکمل کرکے واپس برطانیہ روانہ ہو گئے، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے دورہ پاکستان کے موقع پر صدر آصف علی زرداری سے ون ٹوون ملاقات کے جبکہ وفود کی سطح پربھی مذاکرات ہوئے۔ صدر زرداری سے ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل اور دہشت گردی سمیت مختلف معاملات زیر غور آئیجبکہ توانائی، زراعت، زرعی صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں برطانوی سرمایہ کاری کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم نے وزیراعظم ہاوس میں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دہشت گردی اور افغانستان سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ڈیوڈ کیمرون نے اسلام آباد میں پاکستان مانومنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ملک بھر کے طلبہ اور طالبات سے ملاقات کی۔ برطانوی وزیر اعظم نے اسلام آباد میں تجارتی وفد سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو فروغ دے کر 2015 تک باہمی تجارتی حجم 3 ارب پونڈ تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون آج دورہ مکمل کر کے وطن واپس روانہ ہو گئے، چکلالہ ایئر بیس پر وفاقی وزیر مہمانداری حامد زاہد نے رخصت کیا۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے برطانیوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو ان کے دورہ پاکستان کی تصویری البم بھی پیش کیا۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔