برطانوی وزیراعظم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں مزید اضافہ ہو گا رائوناصرعلی

لاہور : سینئرنائب صدر،مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائوناصر علی خاں مئیو، صدرپی پی 159 لاہور صفدرمیئو،سینئروائس چیئرمین میاں محمدمصطفی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی پی 159 لاہور چودھری آس محمد، محمدرمضان گجر، اعجاز احمدنے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں مزیداضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف کی خصوصی دعوت پربرطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کمیرون کے دورہ پاکستان سے پاک برطانیہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں وزیراعظم نے اپنی ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات خطے بالخصوص افغانستان کی صورت حال کے بارے میں جو تبادلہ خیال کیا اس سے دہشت گردی کے خاتمہ اورامن کی بحالی میں بھرپور مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پاک برطانیہ تعلقات میں اضافہ دونوں ممالک کے عوام کے جذبات کے عین مطابق ہے۔