برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے نیشنل پورٹریٹ گیلری کا دورہ کیا

Kate Middleton

Kate Middleton

لندن(جیوڈیسک)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن میں نیشنل پورٹریٹ گیلری میں چیئریٹی ایونٹ میں شرکت کی اور گیلری میں رکھے گئے فن پاروں کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیٹ مڈلٹن کا کہنا تھا کہ آرٹ گیلری میں موجود فن پارے دیکھ کر انھیں بے حد خوشی ہوئی اورآرٹ کی طاقت کا احساس بھی ہوا۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجون آگے آئیں اور اپنے فن کے ذریعے امدادی کاموں میں شریک ہوں۔