اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی پر اظہار تشویش

Stéphane Dujarric

Stéphane Dujarric

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی اور کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی اقدام پر اظہار تشویش کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفین ڈیوجیرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بریفنگ کے دوران کہا کہ سیکریٹری جنرل کئی مرتبہ اپنی پوزیشن واضح کر چکے ہیں، اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل کا کشمیر کے مسئلے پر موقف اب بھی وہی ہے جوپہلےتھا، سیکریٹری جنرل کاموقف ہے کہ کشمیر سمیت تمام مسائل دوطرفہ بات چیت سے حل ہونے چاہئیں۔

ترجمان نے کہا یواین سیکریٹری جنرل تنازع کے حل کےلیے کردارکی پیش کش بھی کر چکے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ اس پیش کش کا خیرمقدم کیا لیکن بھارت نے مسترد کیا، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں سخت پابندیوں سےآگاہ ہے۔

اسٹیفین ڈیوجیرک نے کہا لائن آف کنٹرول کےدونوں اطراف اقوام متحدہ کا مبصر گروپ تعینات ہے، مبصر گروپ نے ایل اوسی پر فوجی سرگرمیوں میں اضافے کا مشاہدہ کر کے رپورٹ دی ہے، تنازع کے تمام فریقین سے اپیل ہے وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔