انڈر16 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Hockey

Hockey

پاکستان (جیوڈسیک)انڈر سکسٹین بوائز ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سنگاپور میں جاری انڈر سکسٹین بوائز ہاکی ایشیا کپ میں میں پاکستان نے آج دو میچز کھیلے اور شاندار کامیابی حاصل کی۔

پہلے میچ میں پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے میں اٹھارہ گولز سے آٹ کلاس کیا۔ محمد عتیق چھ، شان ارشد نے چار اور نوحیز زاہد تین گول اسکور کرکے نمایاں رہے۔

دوسرے میچ میں پاکستان نے جاپان کو دلچسپ مقابلے کے بعد سات چار سے شکست دی۔ ہفتہ کو پاکستانی ٹیم دو میچز کھیلی گی۔ رانڈ میچ میں سری لنکا سے ٹکرا اور پاکستان پہلا سیمی فائنل کھیلے گا۔