انڈر21 اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستان کا دو روزہ کیمپ شروع

Snooker

Snooker

بھارت(جیوڈیسک)بھارت میں شروع ہونے والی انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ کی تیاری کیلئے پاکستانی ٹیم کا دو روزہ تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔

یکم اپریل سے بھارتی شہر اندور میں شروع ہونے والی انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ میں ماجد علی اور قومی چیمپیئن حمزہ اکبر پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ سابق عالمی ایمچر چیمپیئن محمد یوسف کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دینگے۔

قومی کیوئسٹ ٹیم اٹھائیس اپریل کو بھارت روانہ ہوگی۔ قومی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ جیتنے والے حمزہ اکبر کا کہنا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کیساتھ ایونٹ کھیلنے سے خامیاں دور کرنے کا موقع ملا جو میگا ایونٹ کی تیاری کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔