اقوام متحدہ کا لیبیا میں ‌ایک سال بعد عام انتخابات کرانے کا اعلان

Stephanie Williams

Stephanie Williams

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ نے لیبیا میں 24 دسمبر 2021ء کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری طرف لیبیا کے متحارب فریقین کے درمیان جاری تنازع کےسیاسی حل کے لیے مذاکرات جاری رہیں۔ ایسے میں لیبیا میں اقوام متحدہ کی مندوب اسٹیفانی ویلیمز نے کہا ہے کہ عالمی ادارے کی نگرانی میں دسمبر 2021ء کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بدھ کے روز ایک ورچوئل اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی مندوب نے توقع ظاہر کی کہ لیبیا میں تمام دھڑے جلد ایک عبوری حکومت کی تشکیل ، متفقہ انتظامیہ اور انتخابات کے لیے دستوری اصولوں پر متفق ہو جائیں‌ گے۔

ادھر لیبیا کی سیاسی مذاکراتی کمیٹی کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کو بتایا کہ کل بدھ کے روز منعقد ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا نجئی انتظامی اتھارٹی کے قیام اور سیاسی بات چیت کے حل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے پر غور کرنا تھا۔

در ایں اثنا اقوام متحدہ کے لیبیا میں امن مشن کےسربراہ نے العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں متحارب فریقین کےدرمیان ہونےوالی بات چیت میں عبوری حکومت کی تشکیل کے لیے ایک مشاورتی کمیٹی کی تشکیل پر غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ لیبیا میں متحارب فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات شمالی تونس کے علاقے قمرت میں گذشتہ نومبر کے وسط میں ہوئے تھے۔