اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر وزیراعظم کیلئے بادشاہوں کیلئے مخصوصی تعظیمی الفاظ درج

His Highness

His Highness

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے تمام سربراہان مملکت کے نام ترتیب وار موجود ہیں۔ صدر براک اوبام سمیت جمہوری طور پر منتخب سربراہان مملکت کے نام سے قبل انگریزی میں His Excellency لکھا گیا ہے۔

جبکہ مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک کے حاکمین اور دیگر بادشاہوں کے ناموں کے سامنے His Highness کا لفظ درج ہے۔ ڈکشنری کے مطابق His Highness کا لفظی شاہی خاندان کی عزت وتکریم کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر قطر، کویت کے حکمرانوں اور اسپین کے بادشاہ کیلئے His Highness کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔