وحدت المسلمین کے امیدوار اصغر عباس زیدی اغوا

Unity Brotherhood

Unity Brotherhood

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل سے وحدت المسلمین کے امیدوار اصغر عباس زیدی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ کراچی کے حلقہ این اے253 سے مجلس وحدت المسلمین کے امیدوار اصغر عباس زیدی کو شاہراہ فیصل سے اغوا کرلیا گیا۔

ترجمان وحدت المسلمین کے مطابق ہمارے اب تک گیارہ افراد لاپتہ ہو چکے ہیں۔ حلقہ این اے253 سے امیدوار اصغر عباس فریدی گھر سے پولنگ سٹیشن اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے جا رہے تھے کہ انہیں شاہراہ فیصل پر نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وحدت المسلمین کے گیارہ افراد لاپتہ ہو چکے ہیں اور الیکشن کمپین کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔