یونیورسٹی آف گجرات کے بی اے / بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2013 کے نتائج کا اعلان 2 اگست کو ہونگے

گجرات : یونیورسٹی آف گجرات کے بی اے / بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2013 کے نتائج کااعلان2 اگست 2013ء بروز جمعتہ المبارک کیا جائے گا۔ جامعہ گجرات کے ناظم امتحانات احمد جمیل ترک کے مطابق بی اے/بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات 2013ء کے نتائج کے اعلان کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

نتائج کے اعلان اور پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کی یہ تقریب یونیورسٹی آف گجرات کے حافظ حیات کیمپس میں شام ساڑھے پانچ بجے ویڈیو کانفرنسنگ ہال میں منعقد ہو گی۔ وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین مہمان خصوصی ہوں گے۔

رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل، سول سوسائٹی کے نمائندگان ممتاز ماہرین تعلیم، پوزیشن ہولڈرز کے والدین اور یونیورسٹی آف گجرات کی سینئر اساتذہ و انتظامیہ بھی شرکت کریں گے۔ کنٹرولر امتحانات نتائج کا باقاعدہ اعلان کریں گے جبکہ وائس چانسلر ڈاکٹر نظام الدین پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کریں گے۔