امریکا: اومی کرون سے نمٹنے کیلئے ائیرپورٹس پر سخت اقدامات کا فیصلہ

US Airports

US Airports

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ائیرپورٹس پر اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے تحت تمام ممالک سے امریکا جانیوالوں کو بورڈنگ سے ایک روز پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا۔

دوسری جانب کینیڈا نے مصر، ملاوی اور نائیجیریا کے مسافروں پر بھی پا بندی لگا دی جب کہ روس میں اومی کرون ہائی رسک والے ملکوں سے آنے والوں کو دو ہفتے قرنطینہ کرنا ہو گا۔

علاوہ ازیں برطانیہ میں تمام بالغ افراد کو بوسٹر لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اومی کرون کی شدت، ٹیسٹ، ویکسین سے متعلق چیزیں جاننا باقی ہے، اس کے لاف عالمی ردعمل پُرسکون، جامع اور مربوط ہونا چاہیے۔