ورسٹائل اداکار البیلا کی 9 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

Versatile actor

Versatile actor

پاکستان (جیوڈیسک) فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار و کامیڈین البیلا کی نوویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ ابیلا کا اصل نام اختر حسین تھا ار وہ 1941 میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی پہلی فلم فرشتہ تھی جس میں انہیں ایک چھوٹا سا کردار ملا تھا مگر اس کردار نے فلمی دنیا کے دروازے ان پر وا کردیئے۔

البیلا نے مجموعی طور پر 215 فلموں میں کام کیا جن میں شہید، عشق نچاوے گلی گلی، بڑے میاں دیوانے، سہرے کے پھول، بھریامیلہ، صائمہ، تیس مار خان، انسانیت کے دشمن، دل لگی۔

ہوشیار اور وارداتیا کے نام سرفہرست ہیں۔ انہوں نے اسٹیج کے بھی لاتعداد ڈراموں میں کام کیا جن میں یہ بے چارے لوگ نامی ڈرامے میں ان کا کردار بہت پسند کیا گیا سترہ جولائی 2004 کو ٹی وی، اسٹیج اور فلم کے معروف اداکار البیلا لاہور میں وفات پاگئے تھے۔